مانسہرہ شنکیاری میں طوفانی بارش سے دیوار گر گئی ملبے کے نیچے آ کر ایک بچی جان بحق ایک زخمی

افسوس ناک خبر۔۔۔
شنکیاری خانڈھیرہ میں مکان کی دیوار گرنے سے دو بچیاں دیوار کے نیچے دب گئی۔
تفصیلات کے مطابق۔۔

افسوس ناک خبر
شنکیاری محلہ خان ڈھیری میں مکان کی دیوار گرنے سے سابق ممبر سید عارف حسین شاہ کی ایک پوتی جانبحق ایک کو اہلِ محلہ نے زندہ سلامت نکال لیا گیا ۔
سابق جنرل کونسلر سید عارف حسین شاہ کے گھر کی دیوار بارش اور نکاسی کے پانی کے باعث گرنے سے سید عارف حسین شاہ کی پوتی اور سید دولت شاہ اسٹام والے کی بتیجی سید آصف شاہ کی 5 سالہ بچی عجوہ بی بی ملبه کے نیچے آ کر جانبحق اور فریال بی بی جس کی عمر تقریباً 2 سال ہے زخمی ہو گئی ۔واقع کی اطلاع ملتے ہی اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحد ملبہ اُٹھا کر ایک بچی کو زندہ سلامت اور ایک کو مردہ حالت میں نکال دیا گیا ۔اِس موقع پر انتظامیہ کی طرف سے حلقہ پٹوار کے پٹواری محمد حنیف اور ریسکیو 1122 کی ٹیم بھی پہنچ گئی ۔ بچی کا نمازِ جنازہ 3 بجے خانڈھیری میں ادا کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں