مانسہرہ سی پیک پر قائم سٹورز پر چھاپہ ایکسپائر اشیا بر آمد

مانسہرہ سی پیک پر قائم ٹک شاپس اور سٹور ز پر لوٹ مار اور ایکسپائر اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی ۔۔بھاری جرمانہ ۔۔بازار کے نرخ کے مطابق تمام اشیا فروخت کرنے کی ہدایت ہفتہ وار چیکنگ ہو گی

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مانسہرہ سیدہ عظمی شاہ کا مانسہرہ عوامی شکایات اور باہر سے آنے والے سیاحوں کی طرف سے سٹیزن پورٹل پر شکایات پر فوڈ انسپکٹر معظم علی اور اپنے اسٹاف ثاقب حسین اور ذاہد حسین کے ہمراہ سی پیک مانسہرہ انچارچ سردار اورنگ زیب صاحب کی نفری کے ساتھ سی پیک پر بنیں بڑے سٹور پر چھاپہ مارا اوربہت ساری اکسپائر کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء پکڑی جس میں عوام الناس کی روز مرہ کی کھانے پینے کی اشیاء تھی جو میعاد سے زیادہ اشیاء ایکسپائر ہوچکی تھی جسے محکمہ فوڈ نے قبضہ میں لیکر سٹور منیجر کے خلاف بھاری جرمائنہ کیا اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مس سیدہ عظمی شاہ صاحبہ نے وارنگ جاری کی قیمت سے زیادہ کوئی اشیاء فروخت نہ کی جاے اور نہ کوئی غیر میعاری اشیاء سٹور پر رکھی جائے اور باہر سے انے والے ٹوریسٹ حضرات کے ساتھ خصوصی تعاون کیاجائے اور زیادہ سے زیادہ منافع نہ لیا جاے مناسب قیمت پر اشیاء فروخت کی جاے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں