مانسہرہ سٹی پولیس نے نو سمگلر گرفتار کر کے آٹھ کلو چرس بر آمد کر لی

ضلع مانسہرہ میں منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ، تھانہ سٹی نے متعدد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیئے۔8 کلو 235 گرام چرس اور 55 گرام ہیروئین برآمد

گرفتار کیئے گئے منشیات فروشوں میں مردان حال عباسی چوک کا رہائشی ساجد علی ولد عمر صدیق ، مدنی مسجد محلہ کا رہائشی سفیر سالار ولد محمد صدیق ، باجوڑ حال لاری اڈہ کا رہائشی سراج الدین ولد گل مدین ، آلائ کالونی لاری اڈہ کا رہائشی عبدالرزاق ولد عیسی خان ، فیض آباد بٹ دریاں کا رہائشی ابراہیم عرف عدیل ولد نصیر احمد ، جندربانڈہ کا رہائشی حمزہ اشرف ولد اشرف ، اکوڑہ خٹک کا رہائشی ریاض ولد سبحان اور اوگی کا رہائشی فرمان شاہ ولد عنائیت شاہ شامل۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں