مانسہرہ دس لاکھ کی ڈکیتی اوگی پولیس نے ملزمان گرفتار کر لیے

تھانہ اوگی کی حدود رشیدہ کے رہائشی سے 2 روز قبل گن پوائنٹ پر 9لاکھ 72 ہزار 390 روپے نقدی ، موبائل فونز اور دیگر اشیاء چھیننے والے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

چھینی ہوئ رقم ، موبائل فونز ، موبائل کمپنیوں کے کارڈ ، چارجر ، پاور بینک اور پستول برآمد

ملزمان میں عبید ولد احمد خان ساکنہ ٹیکسلا ، ثاقب شاہ ولد سخی شاہ ساکنہ نکہ پانی دربند ، رفاقت شاہ ولد لیاقت شاہ سکنہ نکہ پانی دربند اور اسرار ولد اقبال شاہ ساکنہ نکہ پانی دربند شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں