مانسہرہ تحصیل کونسل میں اتحادی جما عتو ں ،کا اجلاس بھر پور مزاحمت کا اعلان

مانسہرہ تحصیل کونسل ممبران کامشاورتی اجلاس 70 ممبران تحصیل کونسل نے محمدممتاز ملک کو تحصیل کونسل مانسہرہ کیلئیے پریذائیڈنگ آفیسر بذریعہ قرارداد نامزد کردیا جس وقت بھی انتخاب ہوں گے محمدممتاز ملک کوہی منتخب کریں گے ٹی اہم اے مانسہرہ میں کسی فنڈ کے غلط استعمال اختیار کے ناجائز استعمال پر چیک رکھنے کیلئیے ممبران کی کمیٹی بھی قائم گزشتہ روز محمدممتاز ملک کی طرف سے ممبران کونسل کے اعزاز میں دی گی عیدملن پارٹی اور مشاورتی اجلاس میں 70 ممبران نے شرکت اس موقع پر پی پی پی ہزارہ کے صدر ملک محمدفاروق بھی موجود تھے ممبران تحصیل کونسل امجدخان ۔آصف خان۔شیرجنگ تنولی۔محمداشرف۔شیرمحمد۔خرم شہزادخان۔اکمل خان۔بشارت علی ۔حاجی محمدارشاد۔محمدعارف۔محمدوحید۔عامرخان.حاجی عبدالقیوم۔محمدجاویدلودھی۔محمداسلم ۔محمدسجاد ۔ناصرہ بی بی اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے بذریعہ قرارداد کہاکہ صوبائی کابینہ کی طرف سے بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم کرکے تحصیل چئیرمین سے پریذائیڈنگ آفیسر کی نامزدگی کااختیارلیکر یہ اختیار ہاوس ممبران کودے دیاہے جسکاباقاعدہ الیکشن کمیشن نے الیکشن کال کیا جوکہ حکم امتناعی کی وجہ سے ملتوی ہیں جب بھی الیکشن ہوں گے ہم ملک ممتاز کو منتخب کریں گے اور آج ہم بذریعہ قرار داد محمد ممتازملک کوڈپٹی مئیر۔نامزد کرتے ہیں ہم تحصیل کونسل میں کسی خلاف قانون کام کاحصہ نہیں بنیں گے اجلاس میں ممبران کونسل نے ٹی ایم اے میں فنڈ اور اختیار کے غلط استعمال پر چیک رکھنے کیلئیے کمیٹی کاقیام بھی عمل لایا اور کہاکہ ٹی ایم میں جوملازمین کام کررہے تھے انکی برطرفی کی ہم مذمت کرتے ہیں ہم انکے خاندانوں کیساتھ ہیں اور اسکی ہاوس میں پوچھ گچھ ہوگی انھوں نے کہاکہ جواختیار کونسل کاہے اسکے فرد واحد کواستعمال کی اجازت نہیں دیں گے اس موقع پرچئیرمین لساں نواب محمد اشرف نے ن لیگ کے امیوار کوچھوڑکرمحمدممتازملک کی حمایت کااعلان کیاہے۔جلاس میں نگران مشیرکی طرف سے سرکاری محکموں ملازمین کے تبادلوں کی بھی مذمت کی گی اور اس پرالیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں