مانسہرہ تحصیل چہرمین اتحاد کا قیام ملک ممتاز صدر بشارت علی جنرل سیکرٹری مقرر

مانسہرہ(بیورورپورٹ)تحصیل مانسہرہ کے چئیرمین کااجلاس چئیرمین اتحادمانسہرہ کاقیام ملک محمدممتاز صدر۔بشیرالدین تنولی سنئیرنائب صدر۔بشارت علی سواتی جنرل سیکرٹری نامزد گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ اجلاس میں ویلج ونیبرہوڈ کونسلز چئیرمینز اور ممبران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس میں بلدیاتی اداروں کودرپیش مسائل کے حل ترقیاتی وغیرترقیاتی فنڈ کیلئیے مشترکہ جدوجہد کیلئیے چئیرمینز بلدیات اتحاد مانسہرہ کاقیام عمل میں لایا گیا جسکے لئیے باہمی مشاورت سے ملک محمدممتاز کوصدر ۔بشیرالدین تنولی کوسنئیر نائب صدر ۔بشارت علی سواتی کوجنرل سیکرٹری۔اکمل خان ۔عبید خان ۔محمدفاروق۔خرم خان کونائب صدور۔شیرازارشادکو سیکرٹری اطلاعات۔اور نویدخان کو سیکرٹری فنانس نامزدکیا گیا اور تمام منتخب کابینہ ملک محمد ممتاز ۔بشیرالدین تنولی ۔بشارت علی سواتی ۔خرم خان سمیت دیگر مقررین شیرمحمد۔حاجی عبدالقیوم ۔حاجی مجمدارشاد۔عبیدخان ۔جاوید لودھی۔سجادتنولی۔محمدالیا س نے حکومت کی طرف سے ایک سال کاعرصہ گزرے کے باوجود بلدیاتہ اداروں کوترقیاتی فنڈ کی عدم فراہمی پر بذریعہ قرارداد چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کامطالبہ کیااور کہا کہ غیرترقیاتی فنڈ کی غیرمنصفانہ تقسیم کی ہم مذمت کرتے ہیں اسے صوبہ کی تمام کونسلز میں برابر تقسیم کیاجائے اگر حکومت نے بلدیاتی اداروں کوعوامی مسائل کے حل کیلئیے فنڈ نہیں دینے ہیں توانھیں ختم کردیں ہم عوامی حقوق ترقیاتی فنڈ کی فراہمی اورکونسلز کیلئیے غیر ترقیاتی فنڈ کی منصفانہ تقسیم کیلئیے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں