مانسہرہ تحصل میں ڈپٹی میئر کا الیکشن ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا

مانسہرہالیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے تحصیل پریذائیڈنگ آفیسر ڈپٹی چئیرمین انتخابات چھ ماہ سے مسلسل ملتوی رکھنے کیخلاف مانسہرہ تحصیل کونسل ممبران کی طرف سےپشاور ہائیکورٹ ایبٹ آبادسرکٹ بینچ میں دائر رٹ پٹیشن پرپیشی عدالت عالیہ نے رٹ سماعت کیلئیے منظور کرتےہوئے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا ۔ تحصیل پریذائیڈنگ آفیسر مانسہرہ کے امیدوار ملک محمدممتاز تحصیل کونسل مانسہرہ کے ممبران بشارت علی سواتی۔محمدعارف خان ۔عامرخان ۔مراد خان ۔آصف خان ۔حاجی عبدالقیوم ۔محمدجاویدلودھی۔اکمل خان اور دیگر نے تحصیل پریذائیڈنگ آفیسر ڈپٹی چئیرمین انتخابات جوکہ پچیس جنوری کو الیکشن کمیشن نے کال کئیے تھے پر پشاور ہائیکورٹ میں فیزون بلدیاتی انتخابات میں منتخب بارہ تحصیل کونسلوں کے پریذائیڈنگ آفیسرز جنہیں متعلقہ چئیرمینز اور کونسل نے نئی بلدیاتی ترمیم سے قبل نامزد کیاتھا الیکشن پرحکم امتناعی کی عدالت عالیہ سے استدعا کی گی جس پر عدالت عالیہ نے بارہ کونسلوں میں الیکشن پر حکم امتناعی جاری کیا مگر الیکشن کمیشن نے بارہ تحصیل کونسلوں کے بجائے صوبہ کی 131سٹی وتحصیل کونسلوں میں تحصیل پریذائیڈنگ آفیسر انتخابات ملتوی کئیے جس سے صوبہ کے اندر تحصیل سطح پر بلدیاتی نظام آج سال گزرنے کے باوجود غیر فعال ہے اور اکثریتی کونسلوں کا تعارفی اجلاس تک منعقد نہیں ہوسکا ہے. جس سے ممبران تحصیل کونسل کیساتھ عوام بھی متاثرہورہے ہیں ۔الیکشن کمیشن کی طرف سے تحصیل پریذائیڈنگ آفیسر انتخابات چھ ماہ سے ملتوی کرنے پر ہائیکورٹ ایبٹ آبادسرکٹ بینچ میں دائر رٹ پٹیشن دائر رٹ پٹیشن پرگزشتہ روز منعقدہ پیشی پر ہائیکورٹ ایبٹ آباد سرکٹ بینچ کے دورکنی بینچ جسٹس محمدوقاراور جسٹس اعجازخان نے سماعت کی ممتاز قانون دان محمدبلال خان ایڈووکیٹ کے دلائل کے بعد عدالت عالیہ نے رٹ پٹیشن سماعت کیلئیے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور صوبائی وڈویژنل الیکشن کمشنرز سے 22جون کو جواب طلب کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں