مانسہرہ بجلی کے بلوں کے نام پر ڈکیتی کے خلاف دھودیال کے مقام پر پاک چین شا ہرہ ۔۔بلاک

)واپڈا کی طرف سے ظالمانہ بجلی بلیں ارسال کرنے پر اھلیان ڈھوڈیال کا شدید احتجاج ، واپڈا کے حلاف شدید نعرہ بازی ، شاہراہِ ریشم بلاک ،ناجائز بھیجی گئیں بلیں نہ جمع کرانے کا اعلان ، تفصیلات کے مطابق واپڈا کی طرف سے غریب صارفین پر ہزاروں روپے ذائد ٹیکس لگا کر بھاری بلیں بھیج دیں ،ظالمانہ بلیں دیکھ کر صارفین کے اوسان خطا ھو گئے کرایہ کے مکان میں رہنے والے انتہائی غریب گھرانوں کی بھی 40 ہزار سے 90 ہزار تک کی بلیں آئی ہیں ظالمانہ ٹیکسس سے بھری بلوں کے حلاف اھلیان ڈھوڈیال سڑکوں پر نکل آئی اور نماز جمعہ کے بعد شاہراہِ ریشم کو بلاک کر کے واپڈا کے حلاف شدید نعرہ بازی کی اس موقع پر چیئرمین ملکال رضوان الحق اور جنرل کونسلر زبیر شاد اور مولانا محمد اسرائیل نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کیے انہوں نے اپنے حطاب میں کہا کہ اس مہنگائی میں غریب عوام کا جینا مشکل ھو چکا ھے ادھر واپڈا والوں نے بھی ظلم کی انتہا کر دی ھے غریب صارفین پر ہزاروں روپے اضافی بھاری بلیں تھونپ دیں بھاری بلیں دیکھ کر ہر شحص کے اوسان خطا ھو گئے ہیں ایک غریب دیہاڑی دار بندہ اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالے یا واپڈا والوں کے پیٹ بھرے غریب بندہ 35 ہزار ،50 ہزار 90 ہزار بل کہاں سے لا کر دے گا انہوں نے کہا آج واپڈا والوں نے ظلم کی انتہا کر دی ھے خدارا یہ سیاسی مسئلہ نہیں ھے یہ ھم سب کا اجتماعی مسلہ ھے اگر آج ھم اس ظالمانہ نظام کے حلاف متحد نہ ھوئے تو اسی طرح ھم غریب عوام کو لوٹتے رہیں گے اپنے حق کے لئے میدان میں آئیں اور ظالمانہ نظام کے حلاف متحد ھو کر یک زبان ھو جائیں اور بلیں نہ جمع کرائیں ھم ایک کمیٹی تشکیل دے کر واپڈا حکام سے ملاقات کریں گے اگر مطالبات مانے گئے تو بلیں جمع کریں گے بصورت دیگر غنڈہ ٹیکس کسی صورت نہیں دے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں