مانسہرہ بجلی بلوں کے نام پر بھتہ خوری کے خلاف مانسہرہ شہر میں بڑا احتجاجی مظاہرہ

مانسہر

(

جلی بلوں میں ظالمانہ اضافہ اور عائدٹیکسز کیخلاف مانسہرہ میں تاریخی شٹرڈاون ہڑتال و احتجاجی مظاہرہ ۔بجلی بلوں میں عائد ٹیکسز ختم کرکے بجلی خرچ کیمطابق پانچ سو یونٹ تک ایک ہی ٹیرف مقرر کیاجائے اور تمام محکموں وافسر شاہی کو فری بجلی کی فراہمی ختم کی جائے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا گزشتہ روز سول سوسائٹی الائنس کی کال پر مانسہرہ ہو نے والے احتجاج میں مرکزی انجمن تاجران کی طرف سے تمام بازاروں میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال کی گی مانسہرہ مین چوک میں منعقدہ عوامی احتجاج میں میں تاجران شہریوں ۔بلدیاتی نمائندگان ۔علمائے کرام نے بھی شرکت کی اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مقررین حاجہ ہارون الرشید۔حاجی محمدحنیف ۔مولانا قاضی مشتاق ۔مولاناحفیظ الرحمٰن ۔طارق شیرازی ۔شفاعت علی خان ۔سیدمصدق شاہ ۔حاجی شاہدخان ۔حافظ مسعود۔سعیدخان ۔محمدوحید اور دیگر نے کہا کہ ملک میں آئی ایم سے قرضے حکمرانوں نے لئیے ہیں عوام نے نہیں لئیے ہم افس شاہی کی عیاشیوں کابوجھ نہیں اٹھاسکتے عوام کومہنگائی کی چکی میں پیس دیا گیا ہے اور عوام کاگزربسر مشکل بنادیا گیا ایسے حالات میں بجلی بلوں میں گیارہ قسم کے ظالمانہ ٹیکس لگاناظلم ہے جسے قطعا ادا نہیں کریں گے انھوں نے کہا کہ اب عوام ایک قوم بن کر اپنے حقوق کیلئیے نکل چکی ہے حکمران بجلی بلوں پر عائد ٹیکسز ختم کر ایک ہی ٹیرف مقرر کریں اور بجلی خرچ کیمطابق بل دوبارہ جاری کئیے جائیں تمام ادروں کے افسران ملازمین اور افسر شاہی کومفت بجلی کی بند کی جائے ملک سے مہنگائی کاخاتمہ کر کے عوام کوریلیف دیا جائے اشیاء خوردو نوش کی سمگلنگ کوروکا جائے جب تک مطالبات پورے نہیں ہوں گے عوام بجلی بلوں کابائیکاٹ اور اسکے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے۔بعد ازاں مظاہرین نے مانسہرہ پریس کلب تک احتجاجی ریلی بھی نکالی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں