مانسہرہ بجلی بلوں کے خلاف جے آئی کا مرکزی چوک میں احتجاجی مظاہرہ

مانسہر

بجلی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی مانسہرہ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ ملک میں ہوشرباء مہنگائی موت بن چکی ہے گزشتہ روز مانسہرہ میں جماعت اسلامی غیرفعال ہونے کی وجہ سے شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال متعلقہ تنظیموں کیساتھ عدم رابطہ کی وجہ سے نہیں ہوسکی جس سے ٹریفک اور کاروبحال رہے جماعت اسلامی کی طرف سے مین چوک میں بجلی بلوں میں اضافہ اور مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا مظاہرین سے ڈاکٹرطارق شیرازی۔حاجی محمدحنیف۔حاجی شاہد۔حافظ مسعود۔شفاعت علی خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں کی طرف سے ملک میں بجلی بلوں ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھاکرغریب عوام کی کمرتوڑ کررکھ دی ہے جس سے خود سوزیوں میں اضافہ ہورہاہے اور مہنگائی کاطوفان آیا ہوا ہے جسکے خلاف پورے ملک میں عوام سراپااحتجاج ہیں مگر آئی ایم ایف کے پٹھوں حکمرانوں کے کانوں تک جوں تک نہیں رینگ رہی ہے انھوں نے کہا کہ مانسہرہ بار نے بجلی بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز کیخلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی ہے عوامی حقوق کیلئیے ہرسطح پرآواز بلندکریں گے جماعت اسلامی کے. اس احتجاج میں تاجر نمائندوں نے بھی شرکت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں