مانسہرہ ایک سو دس سالہ بابے کی شادی چار دن بعد ہی ٹٹ گئی تڑ ک کر کے

گراں تھلی مانسہرہ ایک سو دس سال کی عمر میں چوتھی شادی کرنے والے بابے کو نظر لگ گئی ملک بھر میں سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے جوڑے کی شادی میں چار دن بعد ہی دراڑ پڑ گئی

110 سالہ عبد الحنان اور 55 سالہ دلبر کی شادی، 4 روز بعد ہی دلہا دلہن جدا

خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں 110 سالہ عبد الحنان اور 55 سالہ دلبر کے درمیان شادی کے 4 روز بعد ہی جدائی ہو گئی۔

چند روز قبل 110 سالہ بابا عبد الحنان سواتی نے 55 سالہ دلبر بی بی سے چوتھی شادی کی تھی، عبد الحنان کے نکاح کی تقریب مقامی مسجد میں ہوئی تھی جس میں حق مہر 5 ہزار روپے طے پایا تھا۔

بتایا گیا تھا کہ نکاح کے بعد عبد الحنان اور دلبر بی بی کا ولیمہ بھی شاندار طریقے سے کیا گیا جس میں بچوں اور رشتہ داروں نے بھرپور شرکت کی تاہم بزرگ جوڑے کو یہ خوشی زیادہ دن راس نہ آسکی۔
نجی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شادی کے 4 روز بعد ہی عبدالحنان کی اہلیہ دلبر کے بیٹے انھیں اپنے ساتھ واپس لے گئے، یہی نہیں دلبر کے گھر والوں کی جانب سے نکاح کے جعلی ہونے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تھانہ شنکیاری میں خاتون کے بھانجے عبداللہ نے درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے خالہ دلبر جان ذہنی مریضہ ہیں جس کے شواہد موجود ہیں۔

درخواست گزار عبداللہ کے مطابق عبد الحنا ن اور دلبر بی بی کا نکاح جعل سازی سے ہوا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متعلقہ کیس خلع کا کیس ہے جو عدالت سے ہی ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں