مانسہرہ ایبٹ آباد سمیت خیبر پختون خواہ میں بارشوں اور سیلاب کی اپ ڈیٹ ۔۔

– خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں رواں ہفتے جاری رہنےکاامکان۔ محکمہ موسمیات

۔صوبےمیں بارشوں کی نئی ویو کل سے داخل ہونے کا امکان۔

۔ گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور تیز ہواؤں کےپیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات۔ڈی جی، پی ڈی ایم اے

۔بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اورفلیش فلڈنگ کا خدشہ۔پی ڈی ایم اے مراسلہ

۔سوات،کوہستان، چترال،مانسہرہ،شانگلہ، دیر،ابیٹ آباد،خیبر،تور غر میں تیز بارشوں سے فلیش فلڈنگ کا خدشہ۔ مراسلہ

۔بارشوں سے پشاور،چارسدہ، نوشہرہ، مردان ،ڈی آئی خان اور کے بعض علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ۔ مراسلہ

۔ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے

۔ برساتی نالوں کی نگرانی کی جائے۔پی ڈی ایم اےمراسلہ

۔طوفان کی صورت عوام بجلی کی تاروں، کمزور تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔

۔حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی کمیونٹیز کو ایڈوائزری کی ترسیل یقینی بنائیں۔ پی ڈی ایم اے مراسلہ

۔پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں ۔پی ڈی ایم اے مراسلہ

۔تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں۔ مراسلہ

۔سڑک کی بندش سے بچنے کے لیے ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کر کئے جائیں۔مراسلہ

۔ انتظامیہ اسپیل کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کریں۔پی ڈی ایم اے مراسلہ

۔حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔مراسلہ

۔ متعلقہ حکام بوقت ضرورت لوگوں کومحفوظ انتظار گاہوں میں منتقل کریں۔مراسلہ

۔ اسپیل میں ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔پی ڈی ایم اے مراسلہ

۔سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے ۔پی ڈی ایم اے مراسلہ

۔سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ پی ڈی ایم اے

۔پی ڈی ایم اے ،پی ای او سی کو صورتحال کے بارے میں بروقت آگاہ کیا جائے۔مراسلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں