مانسہرہ اور ایبٹ آباد کی دو طالبات نے انتالیس گولڈ میڈلز حاصل کر ریکارڈ قائم کر دیا

ہزارہ کی دو طالبات نے انتالیس گولڈ میڈلز حاصل کر کے ریکارڈ قائم کر دیا
چھتر پلین مانسہرہ کی ڈاکٹر نبیلہ نے بیس اور
ایبٹ آباد کی ڈاکٹر رخشندہ نے انیس گولڈ میڈلز اپنے نام کئے

باچا خان میڈیکل کالج مردان میں دوسری کانوکیشن میں فارغ التحصیل طلباء وطالبات میں گولڈ میڈلز اور ڈگریاں تقسیم کئے گئے ۔
اس موقع پر کالج کے سال 2019 کی طالبہ ڈاکٹر نبیلہ بی بی نے ایم بی بی ایس کے پانچ سالہ دورانیہ میں کل 20 گولڈ میڈلز گورنر خیبر پختونخوا کے ہاتھوں وصول کیے۔
ڈاکٹر نبیلہ مانسہرہ کے علاقہ چھتر پلین گاؤں سے تعلق رکھتی ہیں اور پانچ بھائیوں کی اکلوتی بہن ہیں
کانوکیشن میں ایم بی بی ایس کی ڈگری لینے والی طالبہ رخشندہ افسر نے 19 گولڈ میڈل حاصل کئے۔
ڈاکٹر رخشندہ افسر کا تعلق ایبٹ آباد سے ھے جو ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کے کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں تربیت حاصل کررہی ہے۔
ہزارہ کی ان دو ہونہار طالبات نے پورے صوبے میں اپنے والدین اور علاقے کا نام روشن کر دیا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں