مانسہرہ آنے والے سیاحوں کے لیےفیسلیٹیشن سینٹر کا افتتاح

مانسہرہ پولیس نے ملک بھر سے ضلع مانسہرہ کے سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والے سیاحوں کی سہولیات اور رہنمائی کیلئے یونیورسٹی انٹرچینج پر ٹورسٹ فیسلیٹیشن سینٹر قائم کرلیا۔
ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی نے یونیورسٹی انٹر چینج پر ٹورسٹ فیسلیٹیشن سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
ٹورسٹ فیسلیٹیشن سنٹر 24 گھنٹے سیاحوں کی مدد و رہنمائ کے لئیے کھلا رہے گا۔ٹورسٹ حضرات سفر ،موسم اور راستے کے حوالے سے انفارمیشن لے سکیں گے۔(ڈی پی او مانسہرہ)

فیسلیٹیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر ڈی پی او مانسہرہ نے مختلف علاقوں سے مانسہرہ آنے والے سیاحوں سے ملاقات کی ، پولیس رویہ کی بارے میں دریافت کیا اور انہیں ٹھنڈے جوس پیش کیا گیا۔

ڈی پی او مانسہرہ نے پولیس افسران / ٹریفک پولیس کو ٹورسٹ کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنے کی ہدایت کی۔اور انھیں ہدایت کی گئ کہ پورے ضلع میں سیروتفریح کےلئیے آۓ ہوۓ سیاحوں کو ہرگز چلان نہ کیاجاۓ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں