مانسہرہ آسمانی بجلی گرنے سے چار افراد زخمی دو مویشی ہلاک

مانسہرہ کے تھانہ بٹل کی حدود ہلکوٹ باٸیاں میں آسمانی بجلی گرنے سے دو خواتین اور دو بچے زخمی جب کہ دو پالتو مویشی ہلاک ہو گئے ۔۔۔
تفصیل کے مطابق مانسہرہ میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کے دوران گاؤں باٸیاں ڈنہ کے مقام پر جمد علی کے گھر اور ملحقہ باڑ ے پر آسمانی بجلی آن گری گھر میں موجود جمد علی کی بیوی اور ایک پوتی اور ایک پوتا جهلس کر زخمی ہوگۓ جب کہ سید محمد کی بیوی بھی زخمی ہوگٸی ملحقہ مویشی خانہ میں باندھی گئی ایک قیمتی بھینس اور ایک گدھا ہلاک ہوگۓ آسمانی بجلی کی زد میں آ کر دو مکانات بھی شدید متاثر ہوۓ ۔ زخمیوں کو فوری طور پر بٹل ہسپتال لایا گیا جہاں سے بٹگرام بھیج دیا گیا زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتاٸ جا رہی ہے ۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں