كنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ پاركنگ فیس میں دس روپے کمی

مانسہرہ كنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ پاركنگ فیس میں کمی

مانسہرہ کنگ عبداللہ ہسپتال پارکنگ ایشو پر ڈاکٹر شہزاد علی خان کا سوموٹو ایکشن پارکنگ پرچی میں10لاکھ روپے کی ہیرا پھیری پکڑ لی، سابقہ ٹھیکیدار ہارون اوراس کے سٹاف کی غنڈہ گردی کا خاتمہ کر کے پارکنگ ہسپتال انتظامیہ کی نگرانی میں دے دی، عوامی و سماجی حلقوں کا ایم ایس ڈاکٹر شہزاد علی خان کو خراج تحسين. تفصيلات کے مطابق گزشتہ روز مقامی عدالت میں کنگ عبداللہ ہسپتال پارکنگ پنجابی ٹھیکیدار ہارون اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے داٸر سٹے کیس خارج کر دیا گیا واضح رہے کہ سابقہ سال بھی پارکنگ کی مد میں سابقہ ٹھیکیدار نے مبینہ طور پر 30لاکھ روپے نقصان دیا جبکہ موجودہ ٹھیکیدار ہارون اور اس کے ساتھیوں نے تقریباً 10لاکھ کا نقصان دے کر الٹا ہسپتال انتظامیہ کے خلاف پارکنگ کا عدالتی سٹے حاصل کر لیا جو کے سراسر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی تھا جس پر مقامی عدالت نے حقائق اور ثبوتوں کو مد نظر رکھتے ہوۓ سٹے خارج کر دیا کنگ عبداللہ ہسپتال ایم ایس ڈاکٹر شہزاد علی خان نے پارکنگ ہسپتال انتظامیہ کے ہاتھ آتے ہی عوام کو فوری ریلیف فراہمی دیتے ہوۓ پارکنگ فیس میں کمی کا اعلان کر دیا اور گاڑی پارکنگ فیس 30 کے بجاۓ 20 روپے اور موٹر ساٸیکل 20 روپے سے کم کر کے 10روپے کر دی. اور حاصل کردہ انکم ہسپتال انتظامی بینک اکاؤنٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں