غازی کوٹ مانسہرہ میں ساتویں محرم کا جلوس ۔۔پولیس کی سخت سیکورٹی

مانسہرہ غازی کوٹ ساتویں محرم الحرام کا ماتمی جلوس پولیس کی سخت سیکورٹی میں اختتام پذیر۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ ظہور بابر آفریدی نے جلوس کی گزرگاہوں کا تفصیلی دورہ کیا ، سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے جلوس کی نگرانی بھی کرتےرہےاور متعلقہ پولیس حکام کو وقتا فوقتا حفاظتی انتظامات کے بارے اہم ہدایات دیتے رہے۔

تفصیلات کےمطابق ساتویں محرم الحرام کو ماتمی جلوس رہائش گاہ سجاد شاہ سے شروع ہوکر علی مسجد غازیکوٹ میں اختتام پذیر ہوا۔

ڈی۔پی۔او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کی طرف سےماتمی جلوس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ پولیس کی بھاری نفری ماتمی جلوس کی گزرگاہ پر تعینات رہی۔ انکا کہنا تھا کہ شہر بھر میں مذہبی رواداری اور بھائی چارے کی فضا ء قائم ہے اور محرم الحرام کے دوران امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

ضلع کی تمام امام بارگاہوں میں داخلے کے لئیے واک تھرو گیٹ نصب کیا گئے ہیں اور سخت چیکنگ کے بعد عزاداروں کو ماتمی جلوس میں شامل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے۔جبکہ ماتمی جلوس کے روٹ کو بم ڈسپوزل سکواڈ کے زریعے کلئیر کیا جاتارہا۔

عوام کے نام اپنے پیغام میں ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ ظہور بابر آفریدی نے کہا ہے کہ وہ ضلع مانسہرہ کے عوام اور تمام مسالک کے علماء اکرام کے بےحد مشکور ہیں جنھوں نے ضلع میں دیرپاامن کے لئیے مانسہرہ پولیس کا بھرپور ساتھ دیا اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہوۓ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں