عید کی آمد مانسہرہ پولیس کا سیکورٹی پلان

عیدالضحی کے موقع پر امن و آمان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیئے مانسہرہ پولیس نے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔ ضلع بھر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر اضافی ناکہ بندیاں قائم کی جائیں گی۔حساس و اہم مقامات مثلا (مساجد،تجارتی مراکز، بازاروں اور مویشی منڈیوں) میں سکیورٹی کے لیئے پولیس افسران اور اہلکار تعینات رہیں گے۔عیدالضحی کے اجتماعات اور نماز کے دوران تمام بڑی مساجد اور عیدگاہوں پر پولیس اہلکار تعینات رہیں گے۔(ڈی پی او مانسہرہ کی پولیس افسران کو ہدایات جاری)

تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز مویشی منڈیوں اور عیدالضحی کے اجتماعات کی خود نگرانی کریں گے۔(ہدایات جاری)

مویشی منڈیوں میں پولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں تعینات رہیں گے تاکہ چور اچکوں سے لٹنے سے لوگوں کو بچایا جاسکے ۔

ضلع بھر کے تمام داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندیوں پر مشکوک اور اجنبی افراد کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔علاوہ ازیں پبلک مقامات اور رش والے بازاروں میں پولیس کے پیدل دستوں کے ساتھ ساتھ سفید کپڑوں میں بھی پولیس اہلکار تعینات رہیں گے۔جبکہ خواتین کے بازاروں میں لیڈیز پولیس ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں