عوام کے ساتھ بد تمیزی کرنے والے اہلکاروں کو بر خا ست کر دیا جائے گا ڈی پی او مانسہرہ

ڈی پی او مانسہرہ *ظہور بابرآفریدی* کا ٹریفک پولیس کے ساتھ دربارکا انعقاد ، عوام کے ساتھ بدتمیزی و بداخلاقی کرنےوالے اہلکاروں کو ٹریفک سے آوٹ کرنے کے ساتھ محکمہ سےبرخاست کیا جاۓگا۔

ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے ، دوران ڈیوٹی عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سےپیش آنےکی ہدایت ، چھوٹی غلطیوں پر ڈرائیور حضرات کو جرمانوں کےبجاۓ ایجوکیٹ کرنے کی ہدایت ، لوگوں کو بلاوجہ تنگ کرنے کی عرض سےچالان و جرمانےہرگز نہ کریں بلکہ قانون کی خلاف ورزی پر ہی جرمانے کیئے جائیں۔ (ڈی پی اومانسہرہ)

ضلع مانسہرہ کے سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والے سیاحوں کو سفری سہولیات فراہم کرنےکےلیئےتمام تر اقدامات اٹھانے کی ہدایت۔

ڈی پی اومانسہرہ نے ڈی ایس پی ٹریفک کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی آگاہی کے حوالے سے سکول، کالجز و یونیورسٹیز، ٹرانسپورٹ اڈوں کے عہدیداران اور ڈرائیوروں کو آگاہی کے متعلق مختلف سیمیناراور ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے۔دیگر متعلقہ محکمہ جات کے تعاون سے تجاوزات اور سڑکوں کے دیگر مسائل کو خوش اصلوبی سے حل کریں تاکہ عوام کیلئے سفر کے دوران مسائل پر قابو پا یا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں