عوام پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے:ظہور بابر افریدی

مانسہرہ ڈی پی اومانسہرہ ظہور بابر آفریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ھوۓ کہا کہ امن و امان عوام کی جان ومال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ عوام پر بھی اس کی ذمہ داردی عائد ھوتی ھے انھوں نے کہا کہ عوام عید کے تہوار کے موقع پر اپنے گھروں کی حفاظت خود کریں اور کوشش کریں کے عید کا تہوار اپنے گاٶں کے بجاۓ اپنے رھائشی گھروں پر منائیں ۔گھر خالی چھوڑ کر نہ جائیں ۔ انھوں نے کہا کہ ھوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد کردی گی ھے۔ گولی کسی کی بھی جان لے سکتی ھے خصوی چاند رات اور عید پر ھوائی فائرنگ کرنے والو ں کے خلاف سخت کاروائی کی جاۓ گی اسی طرح جرائم پیشہ ملزمان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جاۓ گی ا نکے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ھوگی اور عید کے روز خصوصی ناکہ بندی ھوگی ۔ بازاروں میں عید کی خریداری کیلۓ عوام کی حفاظت کی خاطر بازار میں بھاری نفری تعینات کی گی ھے تاکہ عوام الناس باحفاظت اور باآسانی اپنی خریداری کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں