عمران ریاض کی بازیابی کیلئے آئی جی پنجاب کوآج پیر تک دی گئی مہلت ختم ..

لاہور ہائی کورٹ نے آئی جی پنجاب کو پی ٹی آئی حامی سرگرم صحافی عمران ریاض کو بازیاب کرانے کیلئے آج پیر تک مہلت دیتھی

چیف جسٹس امیر بھٹی نے عمران ریاض بازیابی کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس امیر بھٹی نے پوچھا کہ بتائیں کیا پیش رفت ہے؟

آئی جی پنجاب نے جواب دیا کہ عدالتی احکامات پر میٹنگز کر رہا ہوں کل بھی ملاقاتیں کیں، جو بھی جیو فینسنگ میں آرہے ہیں انکا ریکارڈ چیک کر رہے ہیں۔

جیل افسر اور آئی جی پنجاب ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالتے رہے۔ جیل حکام نے کہا کہ جیل کے باہر کی سکیورٹی کی ذمہ داری پولیس کی ہے۔

آئی جی نے معاملہ جیل حکام پر ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم ہر وقت جیل کے باہر تو نہیں ہوسکتے۔

چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ پولیس تو سوئی ہوئی ہے۔

عمران ریاض کو دس دن قبل گرفتا کیا گیا تھا جن کی باز یابی کے لیے دائر درخواست میں عدالت نے آئی جی پنجاب کو آج پیر تک کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تھی آج پولیس عمران ریاض کے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں