عمران خان کی گرفتاری پارٹی ورکر پر امن احتجاج کریں بابر سلیم سواتی ۔۔۔صدر تحریک انصاف ہزارہ

عمران خان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی ورکروں کو پر امن احتجاج کی ہدایت

صوبائی قیادت کی ہدایت پر میں ھزارہ ریجن کےتمام اضلاع کے صدور ، سیکٹری جرنلز ، تحصیل صدور ، صوبائی اسمبلی کے ممبران اور قومی اسمبلی کے ممبران اپنے اپنے علاقے میں فلیش احتجاج کے لئے جلد از جلد نکلیں اور خان صاحب کے خلاف فیصلے اور ان کی گرفتاری کے خلاف اپنی آواز بُلند کریں۔
فلیش پروٹیسٹ جتنے بھی لوگ ھوں وہ 10 یا 15 منٹ خان صاحب کے حق میں اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف نعرہ بازی کریں۔
اس بات کو یقینی بنایا جاۓ کہ نہ روڈ بلاک ہو، نہ کسی املاک کو نقصان پہنچے اور پر امن احتجاج کو یقینی بنایا جائے۔

‏‎منجانب : صدر پی ٹی آئی ہزارہ ریجن و سابِق صوبائی مشیر داخلہ بابر سلیم سواتی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں