عمران خان کو قومی تحا ف کے غلط استعماگ پر سزا دی گئی ۔۔تفصیلی فیصلہ

توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کا ریکارڈ جھوٹا ثابت ہوا، عمران خان کی بے ایمانی پر کوئی شک نہیں، قومی خزانے سے لیے تحائف کا غلط فائدہ اٹھایا، انہوں نے توشہ خانہ سے متعلق بے ایمانی کی، توشہ خانہ کیس کا تحریری فیصلہ جاری۔

شکایت کنندہ نے تسلی بخش شواہد پیش کیے اور شکایت کنندہ کے دیے گئے شواہد سے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف الزامات ثابت ہوتے ہیں، ثابت ہوتا ہے کہ
2018-19 اور 2019-20 میں توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کا جھوٹا ریکارڈ الیکشن کمیشن جمع کرایا گیا، 2020-21 میں فارم بی سے متعلق بھی جھوٹا ریکارڈ جمع کرایا گیا

چیئرمین پی ٹی آئی نے قومی خزانے سے لیے تحائف کا غلط فائدہ اٹھایا،
توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف کے بارے میں جو معلومات دی وہ غلط ثابت ہوئیں۔ جس سے اس کی بے ایمانی شک و شبہ سے بالاتر ہے
ملزم کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت سزا دی جاتی ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، جرمانہ نہ بھرا تو 6 ماہ مزید قید کی سزا سنائی جائے گی۔
🔹ملزم آج پیش نہیں ہوا ہے، اس لیے آئی جی اسلام آباد کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کا حکم دیا جاتا ہے
توشہ خانہ کیس تحریری فیصلہ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں