عدالت کے حکم پر ۔سترہ دن ،،،بعد ہڑتال ختم

پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا
پشاور ہائی کورٹ میں ایوب میڈیکل کمپلیکس احتجاج کیس کی سماعت کے دوران جج نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے قائدین سے ہڑتال کی وجوہات پوچھیں جس پر انکو بتایا گیا کہ ملازمین کے مطالبات ہیں اور بورڈ آف گورنرز ہسپتال آنے کو تیار نہیں۔
یہ کہ انکو کئی بار تحریری طور پر بھی اگاہ کیا گیا لیکن انتظامیہ بھی مسائل کے حل میں ناکام رہی۔
اس پر جج صاحب ایڈوکیٹ جنرل اور سیکرٹری ہیلتھ کو ہدایت جاری کی کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے نمائندوں اور انتظامیہ کے درمیان بات چیت کرائیں تاکہ عدالت کوئی فیصلہ دے۔
ایڈوکیٹ جنرل اور سیکرٹری ہیلتھ نے واضح کیا کہ بورڈ آف گورنرز کی بہت سی شکایت ہیں اور حکومت اس بات کا اصولی فیصلہ کر چکی کہ ممبران کو تبدیل کیا جائے گا۔
اسکے بعد گرینڈ ہیلتھ الائنس اور ہسپتال ڈائریکٹر اور سیکرٹری بورڈ کے درمیان بات چیت ہوئی جس پر انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی کہ تمام مطالبات کو سنا جائے گا اور پانچ دن کے اندر اندر بورڈ کی میٹنگ بلائی جائے گی۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اپنے اصولی مطالبات دوبارہ پیش کئے جس میں بورڈ کو فوری میٹنگ کیلئے پابند کرنا شامل تھا۔
اسکے بعد عدالت نے حکم جاری کیا کہ بورڈ اف گورنر پانچ دن کے اندر میٹنگ کر کے انکے تمام مطالبات کو سنے اور اگلی تاریخ یعنی بیس جون سے پہلے مسائل حل کر کے عدالت کو آگاہ کریں ۔
جج صاحب نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اگر مسائل حل نہیں کئے جاتے یا بورڈ آف گورنر معاہدہ سے روگردانی کرتے ہیں تو فوری ایڈوکیٹ جنرل کو اگاہ کریں
اسکے بعد گرینڈ ہیلتھ الائنس نے انتظامیہ کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں