عدالت نے تحصیل ناظم کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا

مانسہرہ (کورٹس رپورٹر ) سابق تحصیل ناظم عمر فاروق تنولی رقم لین دین فراڈ کیس میں عدالت پیشی سے گریزاں. وارنٹ گرفتاری جاری، ٹرائیل کیس میں آئندہ تاریخ پیشی 26 اپریل کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا عدالتی حکم جاری.
تحصیل ناظم کے چھوٹے بھائی احمد فاروق عرف شانی پر بھی تھانہ سٹی میں مقدمات اندراج، گرفتاری کے لئے چھاپے جاری. جلد مزید انکشافات متوقع. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مدعی مقدمہ میاں ذاکر حسین کے گاڑیوں کے رینٹ وغیرہ کی لین دین کی مد میں 1 کروڑ 50 لاکھ کے لگ بھگ رقم کی عدم ادائیگی کیس کی تاریخ پیشی کے موقع پر سابق تحصیل ناظم مانسہرہ عمر فاروق تنولی مقامی عدالت میں تاریخ پیشی پر پیش نہ ہو سکے. جس پر مقامی عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے. اور آئندہ تاریخ پیشی 26 اپریل کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا عدالتی حکم جاری کیا گیا ہے. جبکہ دوسری جانب اسی طرح کے گاڑیوں کے رینٹ وغیرہ لین دین کیس میں سابق تحصیل ناظم کے چھوٹے بھائی احمد فاروق عرف شانی کے خلاف 13 لاکھ روپے نادھندگی مبینہ غبن و عدم ادائیگی پر متاثرہ شخص راشد وزیر کی طرف سے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے. متاثرہ راشد وزیر کے موقف کے مطابق احمد فاروق تنولی عرف شانی کی جانب سے رقم ادائیگی سے انکار پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے. اور احمد فاروق شانی کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں. لیکن تاحال گفتاری عمل میں نہیں آ سکی. جبکہ سابق تحصیل ناظم عمر فاروق تنولی بھی تاحال منظر سے غائب ہیں. جن کی آئندہ تاریخ پیشی 26 اپریل مقرر ہے. اس حوالے سے جلد مزید انکشافات متوقع ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں