طویل مدت کے بعد بلاول بھٹو ہزارہ آ رھے ہیں شازی خان ملک فاروق

ایبٹ آباد
صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ و سابق ممبر صوبائی اسمبلی شجاع خان عرف شازی خان کی ایبٹ آباد پیپلز سیکرٹریٹ آمد، چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی ہزارہ آمد کے سلسلہ میں مشاورت، ہدایات جاری کیں، سینئر پارٹی رہنما سید سلیم شاہ ،ضلعی صدر سرفراز خان جدون و دیگر عہدیداران نے آمد کا خیر مقدم کیا، اس موقع پر ڈویژنل صدر ملک فاروق تنولی، ابرارسعید سواتی و دیگر بھی شازی خان کے ہمراہ تھے، جبکہ ایبٹ آباد کی تحصیل و دیگر ذیلی ونگز کے نمائندہ عہدیداران نے بھی مشاورتی عمل میں شرکت کی، کارکنان کو ہدایات دیتے ہوئے شازی خان نے کہا کہ ایک طویل مدت کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت ہزارہ کی سر زمین پر آئے گی، ماضی کی روایات کا قائم رکھتے ہوئے چیئر مین بلاول بھٹو کا فقید المثال استقبال کر کے تاریخ رقم کر دیں گے۔جس کے لئے کارکنان منظم و متحرک ہو جائیں، انہوں نے اس امر کا بھی اظہار کیا کہ آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے، انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں کہ جب پاکستان پیپلز پارٹی کی فتح کا سورج ہر سو چمکے گا اور بلاول بھٹو کی قیادت میں ایک عوامی حکومت کا قیام ہو گا۔

Bilawal Bhutto Zardari Pakistan Peoples Party – PPP Pakistan Peoples Party – PPP Ppp Social Media Wing PPP LOVERS
و

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں