صوبہ ہزارہ کنونشن اٹھارہ جولائی کو ہو گا ۔۔ایچ کیو ایم

صوبہ ہزارہ کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی محمد جاوید جدون
آئندہ ماہ 18 جولائی کو بھرپور کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔ اقتدار میں بیٹھی جماعتیں صوبہ ہزارہ کا وعدہ پورا کریں
ہزارہ قومی محاذ پاکستان کا اہم تنظیمی اجلاس مرکزی صدر محمد جاوید جدون کی زیر صدارت مرکزی آفس میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور کو زیر غور لاتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ تمام تنظیموں کو متحرک و فعال کیا جائے ، آئندہ الیکشن میں ہزارہ قومی محاذ پاکستان بھرپور انداز میں شرکت کرے گی۔ اجلاس میں حکومت وقت سے مطالبہ کیا گیا کہ صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیئے پارلیمانی کمیٹی کا قیام کیا جائے اور شہداء ہزارہ کے خون کو رائیگاں ہونے سے بچایا جائے۔ اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ عام انتخابات کا اعلان کیا جائے مہنگائی کق کنٹرول کرنے کے لیئے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عام آدمی سکھ کا سانس لے سکے۔ اجلاس میں مرکزی صدر محمد جاوید خان جدون، مرکزی سیکریٹری جنرل ذوالقرنین جدون، مرکزی وائس چیئرمین اسد جاوید خان، مرکزی نائب صدر سردار طارق وسیم، مرکزی سیکریٹری اطلاعات بابو محمد بشیر، مرکزی رہنما سردار وحید، ڈویژنل صدر محمد ضیاء جدون، ڈویژنل سیکریٹری جنرل سید وقاص گیلانی، کینٹ صدر محمد علی اعوان، یوتھ رہنما قاسم ملک ، طاہر ٹیپو ملک، لیبر ونگ رہنماء ملک ریاض و دیگر نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں