صندل خٹک سے کچھ بھی بر آمد نہ ہو سکا ۔۔ضمانت منظور

حریم شاہ ویڈیو لیک کیس، صندل خٹک کی درخواست ضمانت منظور

اسلام آباد: حریم شاہ لیک ویڈیوز کیس میں ٹک ٹاکر صندل خٹک کی درخواست ضمانت مںظور ہوگئی۔

اسلام آباد کی عدالت میں حریم شاہ ویڈیو لیک کیس میں صندل خٹک کی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد صندل خٹک کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان کی عدالت میں صندل خٹک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ صندل خٹک کو کوئی نوٹس نہیں ملا تھا لیکن مقدمہ براہ راست درج کرلیاگیا۔ حریم شاہ کی صندل خٹک کے خلاف ایف آئی اے لاہور اور پشاور میں درخواست خارج ہوئی۔ صندل خٹک نے لائیو اسٹریمنگ شئیر کی، خود ریکارڈنگ نہیں کی اور نہ ہی ان کے موبائل فون سے کوئی ثبوت ملا۔

وکیل صندل خٹک کے کہنا تھا کہ ٹک ٹاک کے قوانین کے مطابق نازیبا وڈیوز اپلوڈ نہیں کی جاسکتیں۔ حریم شاہ کی جب ویڈیوز بنائی گئیں تو تب وہ ہنس رہی تھیں۔ جس نے بھی بنائیں حریم شاہ کی ویڈیوز ان کی رضامندی سے بنائی گئیں۔ صندل خٹک سے دوران تفتیش کچھ برآمد نہیں ہوا۔ صندل خٹک نے موبائل دےدیا لیکن حریم شاہ کا موبائل نہیں لیاگیا۔
۔
۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں