صحافی جان محمد مہر کا قتل بارہ افراد گرفتار

سکھر کے سنیئر صحافی جان محمد مھر کے قتل کی ایف آئی آر درج کردی گئی، تاحال قتل کیس میں نامزد ملزمان گرفتار نہ ہوسکے، سکھر کے تھانہ سی سیکشن پر شہید صحافی جان محمد مھر کے بھائی کرم اللہ مہر کی مدعیت میں زیر دفعہ 302، 6/7ATA، 120B، 440، 337 کے تحت 6 نامینیٹ اور 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزمان میں مرکزی قاتل شیر محمد عرف شیرل مہر، اس کا بیٹا گلزار، تین سگے بھائیوں نصیر، قربان، روشن ولد تاج محمد مہر اور میر محمد عرف میرو مہر کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ سہولتکاروں میں (1)شیر محمد عرف شیرل مہر ولد محمد یعقوب (2)منور مہر ولد الاھی بخش (3)بخش علی عرف بخشو مہر ولد گولو (4)بابر مہر ولد بخش علی (5)محسن مہر ولد فقیر محمد (6)جمال الدین مہر ولد واحد بخش مہر (7) سچل مہر ولد تاج محمد سمیت 3 نامعلوم ملزمان کو ایف آئی آر میں شامل کیا گیا ہے، مدعی کرم اللہ مہر کا موقف ہے کہ خبریں چلانے پر بھائی کو دہمکیاں ملتی تھیں، اس لیے ملزمان نے 13 اگست کو چار گولیاں مار کر بھائی کو قتل کر دیا…!!
ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود ملزمان گرفتار نہ ہوسکے ہیں، پولیس نے مرکزی ملزم شیر محمد عرف شیرل کے بھائی، سہولتکار سمیت 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے…!! پولیس کے مطابق مشتبہ افراد سے تفتیش کی جارہی ہے..!!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں