فائل فوٹو مقتولین شا هنواز چوک

شاہنوازچوک کے مشہور دوھرے قتل کیس میں دوملزمان زبیر شاہ اور نثارر شاہ کی ضمانت منظور

مانسہرہ ایڈیشنل سیشن جج /ماڈل کورٹ نے تھانہ سٹی کی حدود شانوازچوک کے مشہور دوھرے قتل کیس میں دوملزمان زبیر شاہ اور نثارر شاہ کی ضمانت منظور کرلی ۔۔

ایک ماہ قبل تھانہ سٹی کی حدود شانواز چوک میں جرگہ کے دوران ثاقب شاہ اور جواد بٹ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا جواد بٹ کے قتل کی دعوای داری زبیر شاہ اور نثار شاہ پر کی گی ملزمان کی پیروی مانسہرہ بار کے رکن ممتاز قانون دان یاسر مصطفٰی ایڈوکیٹ نے کی اور موقف اپنایا کہ میرے ملزمان کا مقدمہ سے کوئی تعلق نہیں مقدمہ کااطلاق ملزمان پر نہیں ھوتا بلکہ ثاقب شاہ جو ملزمان کا عزیز ھے اسکے مقدمہ کو سازش کے تحت خراب کرنے کیلۓ ملزمان کو ملوث مقدمہ کیا ھے مقدمہ میں کافی شکوک وشبہات ھیں جو مقدمہ کو مشکوک بناتے ھیں اور شک کا فائدہ ملزمان کو جاتاھے جو انکی ضمانت کیلۓ ٹھوس وجوھات ھیں اور ملزمان سے کوئی برامدگی بھی نہیں ھوئی عدالت نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان زبیر شاہ اور نثار شاہ کی ضمانت منظور کرلی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں