شازیہ مری کے خلاف منفی پراپگنڈہ بند کیا جائے لیلی پروین سواتی

کراچی ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما لیلی پروین سواتی نے کہا ہے کہ عوام میں پیپلزپارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھ کر ملک دشمن و عوام دشمن عناصر نے ایک بار پھر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پیپلزپارٹی رہنماؤں کے خلاف من گھڑت پروپیگنڈہ شروع کر دیا ہے اتوار کے روز جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی قائدین کے خلاف سوشل میڈیا پر کئی روز سے جھوٹ کا ایک ڈرامہ چل رہا ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں کبھی مکیش کمار چاولہ سے 60 ارب روپے اور ابھی شازیہ مری سے 97 ارب کی برآمدگی کا پروبیگنڈہ کیا جارہا ہے ارے بھائی اگر پیسے ریکور ہوئے ہیں تو کس نیوز چینل یا اخبار میں یہ خبر آئی ہے؟ کس ادارے نے یہ رقم برآمد کی ہے اور ایک عام انسان یہ سوچے کہ اتنے پیسے کون بےوقوف گھر میں رکھ رہے ہیں ؟ نیب کو اسے سٹیٹ بینک میں جمع کرنے ہوتے ہیں کوئی رسید تو سامنا آنا چاہیے بحرحال یہ پی ٹی آئی کا پرانا طریقہ کار ہے اپنے گناہوں کو کیسے صاف کردیتے ہیں اور دوسروں پر سوشل میڈیا کے زریعے جھوٹ کا ایک پہاڑ کھڑے کردیتے ہیں افسوس اس بات کا ایک مذہبی پارٹی کے لوگ بھی حکومت ملنے کے خواب میں اس جھوٹ کو بڑھاوا دے رہے ہیں جو لوگوں کو یہی کہتے آرہے ہیں ہم فرشتے اور باقی چور ڈاکوں اور یہودی ایجنٹ ہیں اب اس کے ماضی کے کارنامے دہرائے تو آج اس ملک پر جنتا جنگ مسلط ہوا اسی کے بڑوں کا نتیجہ ہے اس ملک کے غداد اور ڈالر کے پجاری ہیں جس کا خلاصہ کچھ دن سے سوشل میڈیا پر مل رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں