سینکڑوں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کرنے والا سرجن پھر گرفتار

ان سے ملیں ، یہ فواد ممتاز ہیں ۔ انہیں سرجن یا ڈاکٹر کہنا اس مقدس پیشے کی توہین ہے۔

یہ گزشتہ اٹھارہ سال سے گردہ کی غیر قانونی پیوند کاری کررہے ہیں۔ انہوں نے اب تک 328 آپریشنز کیے۔ ۔جن میں کئی اموات ہوچکی ہیں۔ یہ ایک گردے کا ایک کروڑ تک لیتے ہیں۔

گردے نکالنے والے گروہ انکو گردہ بیچتا ہے جسے یہ لاہور ، فیصل آباد ، ٹیکسلا اور آزاد کشمیر میں گھروں میں قائم آپریشن تھیٹر ز میں لگاتے ہیں۔ انکی ٹیم میں میکینک شامل ہیں جو کسی صفائی کے پروٹوکول کے بغیر یہ کام کرتے ہیں۔
معروف اداکار عمر شریف کی بیٹی سمیت کئی انسانی جانوں کے قتل کی ذمہ داری ان پر ہے ۔

ہر دو تین سال بعد یہ گرفتار ہوتے ہیں لیکن دلچسپ بلکہ افسوسناک بات یہ ہے کہ فوراً ہی چھوٹ جاتے ہیں۔
اس بار ان قاتلوں کو چھٹی بار گرفتار کیا گیا ہے۔ دیکھتے ہیں کتنے دن اندر رہتے ہیں۔

ہمارے ہاں اعضا کی پیوند کاری پر طبی سہولیات ، سماجی اور مذہبی وجوہات کی بنا پر رکاوٹیں ہیں ، لیکن ان جیسے قاتلوں کا دھندہ بھرپور انداز میں چل رہا ہے۔
Dr Asif Hussain

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں