سیاحوں سے زائد کرایہ وصولی پر ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائیاں

سیاحوں کو لٹنے سے بچانے کے لیے عید کے چوتھے روز ہزارہ ڈویژن کی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوے زائد کرایہ وصولی کو روکنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیا۔ اور اسی طرح کالے شیشے کا استعمال بھی دیکھا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم نے عید کے موقع پر عوام کے لیے گاڑیوں کی دستیابی ممکن بنانے کے لیے اور حکومت کی طرف سے جاری کرایہ نامہ نرخ پر عمل کے علاؤہ کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹس کے استعمال کاروای عمل میں لائی ہے۔
اسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ایبٹ آباد ارشد محمود شملہ ہل، شیروان روڈ اور دیگر مقامات پر کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہیں۔
خبر کے مطابق اسی طرح کی کاروائیوں کا سلسلہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال نے بھی جاری رکھا ہوا اور ٹرانسپورٹ سروس کو مکمل چیک کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں