سگی بہن سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت دو ملزمان گرفتار

انتہائی بھیانک جرم میں ملوث دو درندہ صفت بھائی گرفتار

کوہاٹ پولیس نے اپنی ہمشیرہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو شیطان صفت بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے

مبینہ ملزمان اپنی 15 سالہ بہن مسماۃ (ر) کو ایک سال سے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے

مکروہ عمل میں ملوث جنسی بھیڑئیے معاملہ دبانے کیلئے متاثرہ لڑکی کو جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے رہے

ایس ایچ او ایم آر ایس اسلام الدین نے متاثرہ لڑکی کی رپورٹ پر سفاک ملزمان رحمت سکنہ میروزئی اور احمد سکنہ میاں گان کالونی کے خلاف فی الفور مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا

مبینہ ملزمان رحمت متاثرہ لڑکی کا سگہ اور احمد سوتیلا بھائی ہے جو اپنی بہن کیساتھ متعدد مرتبہ زیادتی کے مرتکب ہوئے

پولیس نے گرفتار ملزمان اور متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرانے کے بعد مثبت رپورٹ آنے پر ملزمان کو حراست میں لیا ہے

مبینہ ملزمان کو عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے

خواتین کی حراسگی اور صنفی استحصال جیسے معاشرتی جرائم پر سخت ایکشن لیا جائے گا. ڈی پی او کوہاٹ فرحان خان (PSP)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں