سوں پل راولپندی ۔سیمنٹ سے بھرے ٹرک نے پانچ گاڑیاں روند ڈالیں سات افراد جان بحق

راولپنڈی/سواں پل

راولپنڈی حادثہ، ٹرک بے قابو، سات افراد جانبحق دس ذخمی

سواں پل کے مقام پر آج صبح چھ بجے ایک حادثے کے نتیجہ میں سات افراد جاں بحق اور دس سے زائد زخمی ہو گئے۔ اس مقام پر کچھ دن پہلے پل گر گیا تھا۔ نئے پل کی تعمیر کی وجہ سے ٹریفک ون وے چل رہی تھی۔ اور اکثر گاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں لگی رہتی ہیں۔ سیمنٹ سے بھرے ہوئے ایک ٹرک کی بریک فیل ہوئیں۔ جسکی وجہ سے ٹرک نے پانچ گاڑیوں کو کچل ڈالا۔ ایک کار پل سے نیچے جا گری۔حادثے میں سات افراد کے جان بحق ہونے اور دس سے ذیادہ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں مریضوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں