سوشل میڈیا پر ملازمت کا جھا نسا دے کر لوگوں کو لوٹنے والا ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی

آن لائن دھوکہ دہی اور فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم فضائل کمال کو چھاپہ مار کاروائی میں پاکپتن سے گرفتار کیا گیا

ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے جعلی ملازمت کا جھانسہ دینے میں ملوث تھا

ملزم نے فیس بک پر سرویئرز کی نوکریوں کے بارے میں گمراہ کن معلومات پوسٹ کیں

ملزم نے انٹرویو کی غرض سے آنے والے سادہ لوح شہریوں سے دھوکے اور فراڈ سے رقوم بٹوریں

اس ضمن میں ملزم نے سادہ لوح شہری سے 8 لاکھ پچاس ہزار روپے کی رقم ہتھیائی

ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا

مزید تفتیش جاری ہے

ترجمان ایف آئی اے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں