سرکاری افسر سالانہ تیرا ارب کی مفت بجلی استعمال کرتے ہیں بوجھ غریب آدمی اٹھا تا ھے

ہری پور پاور ڈویژن ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سرکاری بجلی کمپنیوں کے افسران کو سالانہ 13 ارب روپے کی مفت بجلی ملتی ہے اور صرف گریڈ ایک سے 4 تک کے ملازمین کو ماہانہ 100 یون فری ملتے ہیں، ایک طرف ملک بھر میں عوام بجلی کے بھاری بلوں سے بلبلا اٹھے ہیں اور پورے ملک میں مظاہرے اور احتجاج کئے جا رہے ہیں تو دوسری طرف بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے افسران مفت بجلی کے مزے لوٹ رہے ہیں، 16 ویں سکیل کے افسران 300 یونٹ فری، 17ویں سکیل کے افسران کو 450 یونٹس فری، 18 ویں گریڈ کے افسران کو 600 یونٹ بجلی مفت دی جاتی ہے، اس موقع پر شہریوں نے کہا ہے کہ ایک طرف ملک بھر میں عوام بجلی کے بھاری بلوں سے بلبلا اٹھے ہیں اور پورے ملک میں مظاہرے اور احتجاج کئے جا رہے ہیں تو دوسری طرف واپڈا ملازمین اور افسران کو ماہانہ بھاری فری یونٹس دیئے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں