سراج الحق کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے شیخ رشید، سراج الحق اور ایک سیاسی شخصیت کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

جسٹس محمد رضا قریشی آفاق احمد ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کرینگے۔

درخواست میں وفاقی حکومت ،الیکشن کمیشن، شیخ رشید، سراج الحق اور ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن سے ایک سیاسی شخصیت نے غلط بیانی کی اور نااہل قرار پائے، اسی نوعیت کے کیس میں نواز شریف کو تاحیات نااہل کیا گیا ہے۔

نواز شریف کی نااہلی کیلئے سراج الحق و دیگر نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا، عدالت انہیں بھی نااہل قرار دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں