سرائے صالح میں پینتیس سالہ شخص قتل

ہری پور تھانہ سرائے صالح کی حدود کروالا میں 35 سالہ شخص کو قتل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہری پور تھانہ سرائے صالح کی حدود کروالا میں عابد ولد مرزا کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سرائے صالح پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور نعش کوقبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ہری پور ٹراما سنٹر منتقل کیاگیا جہاں پر پوسٹمارٹم کے بعد ضابطہ کی کاروائی مکمل کرتےہوئے نعش کوورثاء کے حوالے کردیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے دریافت شروع کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں