سب ڈویزنل آفیسر رضوانہ شاہین کا بے دردی سے قتل

حویلیاں سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر لنڈی کوتل رضوانہ شاہین کو بے دردی سے چھریوں کے وار سے قتل کر دیا گیا۔ وقوعہ کا پتہ چلتے ہی ڈائریکٹر ایلمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن خیبرپختونخواہ ڈاکٹر اقبال خان ، ایڈیشنل ڈائریکٹریس میڈیم ناہید ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) میڈیم ثمینہ غنی موقع پر پہنچ گئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی میں ڈیڈ باڈی ہسپتال منتقل کی گئی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد میت آبائی علاقے بنوں روانہ کردی گئی۔ اس وقوعہ پر شعبہ زندگی کے تمام حلقوں خصوصاً ایجوکیشن سے وابستہ خواتین و حضرات نے انتہائی دکھ کا اظہار کیا ۔ وقوعہ پر منیجمنٹ کیڈر افسران نے شدید غم وغصہ کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر منیجمنٹ کیڈر آفیسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین و جنرل سیکرٹری نے منیجمنٹ کیڈر افسران خصوصاً ایجوکیشن سے وابستہ منیجمنٹ کیڈر کی خواتین آفیسرز کی دور دراز علاقوں میں پوسٹنگ اور سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے افسران خصوصاً خواتین دور دراز علاقوں میں بغیر سیکورٹی انتظامات کے تعنیات ہیں جہاں انہیں مختلف سیکورٹی اور رہائش کے مسائل ہیں۔ ہم نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ اعظم خان، گورنر خیبر پختونخوا پرویز غلام علی، ایڈوائز ٹو سی ایم رحمت سلام خٹک ، سیکرٹری ایجوکیشن سے بھر پور مطالبہ کرتے ہیں کہ ممکنہ حد تک منیجمنٹ کیڈر آفیسرز خصوصاً خواتین آفیسرز کو اپنے متعلقہ اضلاع میں تعنیات کیا جائے۔ ان کو ڈیوٹی کے مقام پر سرکاری رہائش مہیا کی جائے اور رہائشی مقامات پر مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ اتھارٹیز اس طرح کے واقعات کے رونما ہونے کا انتظار کیے بغیر فی الفور قریب ترین ٹرانسفر، رہائش اور سیکیورٹی کا بندوبست کرتے ہوئے منیجمنٹ کیڈر آفیسرز خصوصاً خواتین کےغیر محفوظ ہونے کی کیفیت کو ختم کرے تاکہ متعلقہ افسران اپنے آپ کو محفوظ تصور کرتے ہوئے پوری لگن اور دلجمعی کے ساتھ فرائض منصبی سر انجام دے سکیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حویلیاں دین اسلام ہی دنیا و آخرت کامیابی کی ضمانت ہے حویلیاں گاوں پیر حضرت سحی اللہ دار سرکار عرف نانگا بابا کا 26 سالانہ عرس نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا اور آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں سجادہ نشین دربار عالیہ حویلیاں گاوں پیر جنید خان چشتی حویلیاں عرس مبارک میں دور دراز کے علاقوں سے آنے والے مہمان زائرین تلاوت کلام پاک کے لئے سید قاسم شاہ؛نعت شریف کے لئے سید جواد کاظمی؛سید مہر علی شاہ؛ابرار ضیائی نعیم برادراں؛علامہ نشاط چشتی؛نذیر حسین؛سید محمد علی شاہ کاظمی؛علامہ نواز خان قادری؛علامہ سید عظمت شاہ؛سید فقیر محمد شاہ؛سید محبوب شاہ؛سید علی رضا شاہ؛سید ابرار شاہ اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت اس موقع پر مزار شریف کے گدی نشین پیر جنید خان چشتی نے اپنے خطاب میں کہا یہ خانقاہیں روحانیت کے مرکز ہیں یہاں جو بھی آتے ہے فیض یاب ہو کر جاتے ہیں عرس میں شرکت کے لیے زائرین کی آمد کا سلسلہ کئی دن پہلے شروع ہو جاتا ہے دین اسلام میں خانقائیں ایک اہم کردار ادا کرتی ہیں جس میں مسلمانوں کی بہترین تربیت کی جاتی ہے جس طرح پروانے کے لیے شمع کا ہونا لازمی ہے بالکل اسی طرح انسان کی تربیت کے لئے خانقائیں کا ہونا بھی لازمی ہے خانقائیں میں فیض ہی فیض ہوتا ہے اس بابرکت جگہ سے گزرنے والا اگر ہاتھ اٹھا کر دعا بھی کر دیں تو اس کی دعا ضرور قبول ہوتی ہےسالانہ عرس کی تقریبات ختم شریف کے بعد ملک و ملت کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا سجادہ نشین دربار عالیہ حویلیاں گاؤں پیر جنید خان چشتی نے کروائی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
یتیم اور بے سہارا بچوں کے لئے زمونگ کور بہترین درس گاہ ہے،گزشتہ ایک سال میں زمونگ کور حویلیاں کی کارکردگی قابل تحسین ہے، یتیم اور بے سہارا بچوں کی دیکھ بھال حکومت سمیت سول سوسائٹی کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد اقبال، چیئرمین نیبرہوڈ کونسل حویلیاں اربن صباحت جدون، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرفن ہوم زمونگ کور حویلیاں عروسہ شیراز عباسی اور صدر پریس کلب حاجی قادر بخش نے انسٹیٹیوٹ برائے سٹیٹ چلڈرن (زمونگ کور) کے پہلا سال مکمل ہونے پر تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یتیم اور بے سہارا بچوں کی دیکھ بھال حکومت سمیت سول سوسائٹی کی ذمہ داری ہے جو بچے کم عمری میں والدین کے سائے سے محروم ہو جاتے ہیں ان کی کمی کوئی پوری نہیں کر سکتا ڈاکٹر شہزاد اقبال نے کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے حویلیاں شہر میں قائم انسٹیٹیوٹ برائے سٹیٹ چائلڈ زمونگ کور کے بچوں کی طرف سے پہلے سال کی کارکردگی قابل تحسین ہے جس میں ادارے کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر عروسہ شیراز عباسی سمیت دیگر سٹاف کی محنت شامل ہے چیئرمین صباحت خان جدون نے کہا کہ یتیم اور بے سہارا بچوں کی حکومت کی ذمہ داری ہے جس میں سول سوسائٹی اور بلدیاتی ممبران کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چائیے انہوں نے کہا حویلیاں میں قائم ادارہ زمونگ کور کے بچوں کی کارکردگی قابل تحسین ہے جو مستقبل میں معاشرے کے فعال شہری ثابت ہوں گے اس موقع پر ادارے کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر عروسہ شیراز عباسی سالانہ نتائج کا اعلان کیا اور ہونہار طلبہ میں تعریفی اسناد اور شیلڈز تقسیم کیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں