دہشت کی علامت حوالات میں

مانسہرہ پولیس تھانہ سٹی مانسہرہ نے خوف و دہشت کی علامت قتل کاملزم زرید گرفتار کرلیا ۔ رمضان المبارک میں بیدڑہ کے مقام پر 47 سالہ شبیر حسین کو ٹیوٹا گاڑی سے اتار کر قتل کرنے والا نامزد ملزم زرید ولد عالم زیب کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مل کر مورخہ 06.04.2023 کو میرا چوک بیدڑہ میں کھنڈہ کھو ترپی کے رہائشی شبیر حسین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
مقدمہ میں ملوث افراد نے معصوم شہری کو اس لیے قتل کیا تھا کہ گاڑی کی چھت سے معمول کھل کا ٹکڑا مقتول کے کپٹروں پر گر گیا تھا ،ملزمان کے کپڑوں پر گرد پڑ گی تھی اور وجہ قتل تک جا پہنچی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں