دختر ہزارہ سونیا شمعروز خان کو انٹر نیشنل ایوارڈ دے دیا گیا

بہترین پولیسنگ اور اعلیٰ خدمات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام سونیا شمروز خان (PSP) کو نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں عالمی وومن پولیس ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے* ۔

*جنہیں ایک پروقار کانفرنس میں انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف وومن پولیس نے آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا ۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر کے سفیر ، 75 ممالک کی 350 خواتین سمیت اہم شخصیات شریک تھیں ۔ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی فخر پاکستان سونیا شمروز خان (PSP) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام 60 سالہ تاریخ میں آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی ایشیائی اور دوسری مسلمان خاتون ہیں* ۔

*جنہوں نے یہ ایوارڈ صنفی امتیاز کی متاثرہ خواتین اور محنتی خواتین پولیس آفیسرز کے نام کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پولیس آفیسرز امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہیں ۔ اور بنیادی کردار ادا کر رہی ہیں ۔ کام کے دوران ثقافتی اصولوں اور حساسیت کو مدنظر رکھا جس وجہ سے خواتین سے متعلق جرائم کی رپورٹنگ کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ۔ بٹگرام میں خواتین رپورٹ درج کرنے پولیس سٹیشن نہیں آتی تھیں ۔ تاہم اب خواتین ہماری مدد لینے آتی ہیں* ۔

*دھرتی کی اس بیٹی کی گراں قدر خدمات اور دنیا بھر میں آفیسر آف دی ایئر ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی ایشیائی اور دوسری مسلمان خاتون دیگر خواتین کے لیے رول ماڈل ہیں* ۔

* خیبرپختونخوا پولیس اپنی بہادر پولیس آفیسر کو مبارک باد اور خراج تحسین پیش کرتی ہے* ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں