خان پور چودہ لاکھ کی چوری ملزم گرفتار مال مسرو قہ برآمد

*تھانہ خانپور پولیس کی کامیاب کاروائی ،آٹا کی دوکان سے چوری کرنے والا ملازم گرفتار *
*گرفتار ملزم سے سرقہ شدہ رقم مبلغ 13 لاکھ 51 ہزار روپے اور دیگر کاغذات برآمد ۔*

تھانہ خانپور کی حدود خانپور موڑ میں آٹا کی دوکان سے رقم مبلغ 14 لاکھ روپے اور کیری ڈبہ کے کاغذات وغیرہ چوری ہونے کا واقع رونما ہوا۔مدعی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف 406 PPC کے مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم کی گرفتاری سے متعلق ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر اور ایس ایچ او تھانہ خانپور انس خان کو احکامات جاری کیے ۔ایس ایچ او تھانہ خانپور نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل خانپور کی زیر نگرانی مقدمہ میں تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے وقوعہ میں ملوث ملزم نقیب ولد عبدالرشید سکنہ کوہالہ کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم سے سرقہ شدہ رقم مبلغ 13 لاکھ 51 ہزار روپے اور دیگر کاغذات برآمد کرلیے ۔ملزم دوکان میں ملازم تھا اور ایک دن پہلے ہی کام چھوڑا تھا ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں