خان پور دو خواتین کا قاتل گرفتار ۔۔۔۔۔۔

تھانہ خانپور پولیس کی کاروائی ،قطبہ قتل کیس میں ملوث ملزم گرفتار

تھانہ خانپور کی حدود دہیہ قطبہ میں مورخہ 02.10.2023 کو گھریلو ناچاقی پر بذریعہ اسلحہ آتشین مسماۃ (ک) اور مسماۃ (ت) کے قتل کا واقع رونما ہوا۔مدعیہ کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 324.302.109 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر اور ایس ایچ او تھانہ خانپور صدیق شاہ کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے اور آلہ قتل کی برآمدگی کے احکامات جاری کیے۔ایس ایچ او تھانہ خانپور نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم اشفاق احمد ولد محمد اشرف سکنہ جوڑیاں ڈھک قطبہ کو گرفتار کرلیا۔دیگر ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں