خاتون کی قابل اعتر ا ض تصاویر وائرل کرنے پر چار ملزمان گرفتار

سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی
آن لائن جنسی ہراسگی اور مالی فراڈ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔2 ملزمان نے متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز فیس بک پر وائرل کیں۔ملزمان متاثرہ خاتون کو بلیک میل بھی کرتے رہے۔ملزمان نے قابل اعتراض مواد کے حوالے سے متاثرہ خاتون سے پیسے بھی وصول کئے۔
جبکہ جبکہ باقی 2 ملزمان نے خود کو شکایت کنندہ کا دوست ظاہر کرتے ہوئے لاکھوں روپے بٹورے۔ملزمان نے متاثرہ سے 17 لاکھ روپے بٹورے۔ملزمان نے من گھڑت کہانیوں کا احوال بتاتے ہوئے مذکورہ رقم ہتھیائی۔ملزمان کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمے درج کر لئے گئے۔مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ایف آئی اے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں