حکومت ختم نگران وزیر اعظم کی تقرری کے لیے تین دن کا وقت

صدر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری دستخط کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق صدر کے دستخط کے بعد قومی اسمبلی تحلیل ہو گئی ہے۔

مزید برآں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر 3 دن کے اندر نگران وزیراعظم کا نام فائنل کریں گے اگر نام فائنل نہ ہوا تو پارلیمانی کمیٹی فیصلہ کرے گی۔

پارلیمانی کمیٹی کے پاس نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرنے کیلئے 3روز کا وقت ہو گا۔پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے فیصلہ نہ ہونے پر معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا۔

آئین کے مطابق مدت سے قبل اسمبلی تحلیل ہونے پر انتخابات 90روز میں ہوں گے۔ قومی اسمبلی کے تحلیل ہونے کے ساتھ ہی موجودہ حکومت ختم ہو جائے گی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نگران وزیراعظم کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے کل ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نگران وزیراعظم کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں