حویل یاں انٹر چینج کے قریب دودھ کی بھاری کھیپ پکڑ کر گرا دی گئی

محکمہ خوراک خیبر پختونخوا
ضلع ایبٹ آباد

اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل کمی

ضلع ایبٹ آباد محکمہ خوراک کی انسپکشن ٹیموں کی مارکیٹ انسپکشنز معمول سےبڑھا دی گئیں

ملاوٹ شده دودھ کی روک تھام کے لیے محکمہ خوراک کی ضلعی انتظامیہ و لا ئیو سٹاک لیب کے ہمراہ مشترکہ بڑی کاروائیاں

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جناب خالد اقبال صاحب کے احکامات کی روشنی میں آج ضلعی انتظامیہ سے اسسٹنٹ کمشنر لبناء اقبال ، اسسٹنٹ کمشنر جناب علی شیر اور محکمہ خوراک سے فوڈ انسپکٹر مريم جدون نے محکمہ لائیو اسٹاک کی موبائل لیب کے ہمراہ مشترکہ کاروائیاں کیں ان ٹیموں نے حویلیاں انٹر چینج کے قريب ناکہ بندی کی اور موقع پر ہی دودھ کے نمونے لے کر ٹسٹ کیے گئے اور ملاوٹ والے دو دھ کا ضائع کیا گیا اور قانون نے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی گئیں .

محکمہ خوراک ایبٹ آباد موجودہ چیک اینڈ بیلنس کا سلسلہ جاری رہے گا تا کہ عوام کو ذیادہ سے ذیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں