حویلیاں ۔۔دو افراد کا قاتل گرفتار

ایبٹ آباد پولیس تھانہ حویلیاں کی کاروائی ،

دو افراد کو قتل کرنے والا گڑھی پھلگراں کا رہائشی ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار ،

حویلیاں پولیس نے ملکاں پل اور نڑباغ رجوعیہ کے علاقوں سے دو افراد کی قتل شدہ لاشیں برآمد کر لیں ،

تفصیلات کے مطابق آج شام حویلیاں پولیس کو اطلاع ملی کہ ملکاں پل کے قریب قتل شدہ لاش پڑی ہے جس پر ایس ایچ او حویلیاں کی قیادت میں حویلیاں پولیس نے فوری طور پر لاش کو ہسپتال پہنچایا اسی دوران پولیس کو نڑباغ کے علاقہ میں دوسری قتل شدہ لاش کی اطلاع موصول ہوئی جس پر حویلیاں پولیس نے اس لاش کو بھی ہسپتال پہنچایا جہاں مقتولین کی شناخت گل اکبر ولد ایوب اور کریم اللہ ولد نصراللہ ساکنان مردان سے ہوئی ہے ۔

ابتدائی تفتیش کے دوران اس بات کی تصدیق ہوئی کہ مقتولین آج ملزم کاشف ولد خالد سکنہ تکیہ شیخاں گڑھی پھلگراں کے پاس آئے تھے جس پر ایس ایچ او حویلیاں عارف تنولی نے فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ، مزید تفتیش جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں