حویلیاں کلاس نهم کا طالب علم پولیس مقابلے کے بعد بازياب

ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل کی قیادت میں ایبٹ آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ،

تھانہ حویلیاں چوکی چمہڈ کی حدود سے 09 جماعت کے طالب علم کو اغواء کرنے والے اغواء کار ، پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیے گئے ، مغوی بازیاب ،

ملزمان ، ندیم ولد سلیم سکنہ چمہٹی اور کامل شاہ ولد مسلم شاہ سکنہ چمک میرا نے دیگر ساتھیوں سمیت گزشتہ روز تھانہ حویلیاں چوکی چمہڈ کی حدود سے نویں جماعت کے طالب علم کو اسلحہ کی نوک پر اغواء کیا تھا ،

واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ، ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل نے خصوصی ٹیم کو ملزمان کی گرفتار ، اور مغوی کی فوری بازیابی کے بارے احکامات جاری کیے ،

جس پر ایبٹ آباد پولیس کی خصوصی ٹیم نے آج بانڈہ صاحب خان کے مقام پر پولیس مقابلے کے دوران ملزمان کو زخمی حالت میں 02 عدد پستول ہمراہ کارتوس گرفتار کر کے ملزمان کی قید سے مغوی طالب علم کو بھی بازیاب کر لیا،

جبکہ گرفتار ملزمان اور ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف تھانہ حویلیاں میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاذ کر دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں