حویلیاں بجلی کے ظالمانہ بلوں کے خلاف اٹھائیس اگست کو کے کے ایچ بلاک کرنے کا اعلان

حویلیاں کے تاجروں اور سول سوسائٹی نے 28 اگست کو شاہراہ ریشم بند کرنے کا اعلان کر دیا، بجلی کے بلوں میں ناجائز ٹیکسوں کو قبول نہیں کریں گے، عیاشیاں حکمران کریں اور ٹیکس غریب دے اب یہ قانون نہیں چلے گا،ان خیالات کا اظہار صدر ایوان تجارت ہزارہ خورشید اعظم خان،سابق امیدوار تحصیل چیئرمین افتخار خان جدون، سابق ممبر صوبائی اسمبلی نثار صفدرخان،صدر ڈسٹرکٹ بار ایبٹ آباد ملک امجدایڈووکیٹ،صدر سہراب احمد،خاکسار زرشاد حیدر، مولانا منظور احمد،مفتی عبدالوحید،مفتی طفیل معاویہ،خانویزخان،سردار مظہر،ہمایون یعقوب اور دیگر نے حویلیاں بازار میں حالیہ بجلی کے بلوں میں ناجائز ٹیکسوں کے خلاف احتجاجی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر کی طرح حویلیاں میں 28 اگست بروز سوموار دن 11 بجے حویلیاں امیرمعاویہ چوک سے ٹاؤن ہال دوراہا تک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور احتجاجی طور پر شاہراہ ریشم کو بند کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں